(ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی قیمت 2.6 فیصد تک گرگئی۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے اہم رہنما کے گھر پنجاب پولیس کا چھاپہ، بڑی خبر آگئی
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
خیال رہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔