ایوان میں ہنگامہ آرائی: ن لیگ کے 5 اراکین اسمبلی پر پر پابندی عائد

Aug 13, 2022 | 09:59:AM
سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے 5 اراکین اسمبلی پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی
کیپشن: پنجاب اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے 5 اراکین اسمبلی پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

مسلم لیگ ن کے 5 ارکان پنجاب اسمبلی کے 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہود، مرزا جاوید، میاں عبدالرؤف، سیف المکوک کھوکھر اور رخسانہ کوثر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے پانچوں ایم پی ایز پر 15 اجلاسوں میں بیٹھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ ارکان پر سپیکر الیکشن کے دوران پولنگ آفیسرز کو ہراساں کرنے اور بیلٹ بک چھین کر چار صفحات پھاڑنے کا الزام ہے۔ وسیم خان بادوزئی کا کہنا ہے کہ ن لیگی ارکان کے رویے کی وجہ سے الیکشن کی کارروائی بری طرح متاثر ہوئی، ارکان پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن 30 جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔