بنی گالہ پر چھاپے کا معاملہ: پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) آئی جی اسلام آباد کے بنی گالہ پر چھاپے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، اگر آئی جی اسلام آباد نے بنی گالہ پر چھاپہ مارا تو پنجاب میں ایسے چھاپے مارے جائیں گے کہ آپ یاد رکھیں گے۔
اگر آی جی اسلام آباد نے اسلام آباد میں بنی گالا میں چھاپے مارے جبلہ عمران خان لاہور میں ہیں تو پنجاب میں ایسے چھاپے لگیں گیں کہ آپ یاد رکھیں گے
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 12, 2022
خیال رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے آئی جی اسلام آباد کو بنی گالہ پر ریڈ کو روکتے ہدایت کی کہ بنی گالا ریڈ کرنے سے پہلے اجازت لی جائے۔
آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کا ڈرائیور بنی گالہ میں روپوش ہے، گرفتاری کیلئے بنی گالی ریڈ کرنے کی ضرورت ہے، جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بنی گالہ کے مکینوں سے گفتگو کر کے ملزم کی حوالگی کا معاملہ حل کیا جائے۔