شہباز گل کی گرفتاری کامعاملہ: وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

Aug 13, 2022 | 10:53:AM

 (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بڑا قدم اٹھالیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنی گالہ پر چھاپے کا معاملہ: پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔

وزارت داخلہ کے سکیشن افسر یاور حسین رانا نے وزارت قانون کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چوہدری حسیب محمد پیری کریں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے خلاف دائر نظر ثانی اپیل مسترد کر دی۔

مزیدخبریں