موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات  نے بڑی پیشگوئی کر دی

Aug 13, 2022 | 11:16:AM

(24نیوز)موسم نے پھر کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات  نے ملک کے مختلف علاقوں میں  موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادمیں دن کے وقت میں موسم گرم،مرطوب اور رات کو تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملتان سمیت پنجاب کے بعض علاقوں، کراچی، حیدرآباد، سندھ  اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے تاہم خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس کے علاوہ کشمیر،گلگت بلتستان، دیر،سوات،مانسہرہ،کوہاٹ اورکرم میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش سے کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے متعددنشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے جبکہ بلوچستان اور پنجاب کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

مزیدخبریں