پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن کا پاک فوج کیخلاف زہر اگلنے کا اعتراف

Aug 13, 2022 | 11:18:AM

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی گرفتاری کامعاملہ: وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

بہاولپور کے ذوالقرنین نے ام حریم کے نام سے فیک اکاونٹ چلانے کا اعتراف کیا اور جھوٹے بیانیے سے متاثر ہونے پر پچھتاوے کا اظہار بھی کیا۔

کارکن کا کہنا ہے کہ فوج کے شہدا کے بارے نفرت انگیز پروپیگنڈا اپنی جماعت کے کہنے پر کیا، قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں۔

 پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں، پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔

مزیدخبریں