پاکستان کا 75 واں یوم آزادی قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پاکستانی عوام کو 75 سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق اینڈریو ڈالگکیش نے کہا کہ پیارے پاکستانیو ، السلام و علیکم میں آج یہاں حیرت انگیر شکرپڑیاں نیشنل پارک میں پاکستان ، برطانیہ کے تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کو منا رہا ہوں، اس اہم سنگ میل کومنانے کے لیے برطانوی ہائی کمشن سٹاف نے یہاں 75 درخت لگائے ہیں۔ اینڈریو ڈالگکیش نے مزید کہا کہ دیگر سرگرمیوں کی طرح ہم نے یہ ٹاسک پاکستانی عوام کی مدد سے پورا کیا،رواں برس برٹش پاکستان فاؤنڈیشن اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن نے اس پچھتر سالہ سفر میں برطانیہ میں ساڑھے سات ہزار درخت لگائے ۔ یہ سرگرمیاں ہماری گہرے عوامی سطح کے رابطوں کا ثبوت ہیں۔
اینڈریو ڈالگکیش نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی پیش بندی اور صنفی برابری جیسے دنیا کے بڑے چیلنجز سے مل کر نمٹ رہے ہیں۔قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ آئندہ 75 برس بھی یہ سب جاری رکھیں گے۔
قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کا پیغام ہے کہ سالگرہ مبارک، یوم آزادی مبارک ،عزم عالی شان ، شاد ارض پاکستان ،