آزاد کشمیر : بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی شیڈول جاری کردیا گیا

Aug 13, 2022 | 11:42:AM

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی انتخابی شیڈول جاری کردیا جبکہ حکومتی و اپوزیشن ارکان اسمبلی بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے  ارکان بلدیاتی انتخاب کے انعقاد سے خائف نظر آتے ہیں،سیاسی قیادت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل تحفظات دور کئے جانے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی راہداریوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کئے جانے پر مشاورت کی بھی بازگشت ہے تو حمایت کے باوجود سیاسی جماعتیں اس بل کو فلورکرنے سے کترا رہی ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لئے 28 ستمبر کو پولنگ کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات  نے بڑی پیشگوئی کر دی

مزیدخبریں