(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خط لکھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے عمران خان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹس کب کھولے گئے ان کی سالانہ رپورٹ دیں، پی ٹی آئی 1996 سے لے کر اب تک تمام تنظیموں کا ریکارڈ فراہم کرے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ملکی اور غیر ملکی ڈونرز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی رقم کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
خیال رہے ایف آئی اے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر انکوائری کر رہا ہے۔