سکیورٹی ادارے امن بحال کریں ورنہ  پولیو ویکسینیشن کا  بائیکاٹ ہو گا:مولانا عبدالشکور 

Aug 13, 2022 | 14:01:PM

 (ویب ڈیسک)اتحادی حکومت کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور نے  کہا کہ اگر حکومت اور سکیورٹی ادارے امن بحال کرنے میں ناکام رہے تو سابقہ قبائلی علاقوں کے لوگ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا بائیکاٹ کریں گے،امن چاہتے ہیں سکیورٹی اداروں کو قدم اٹھانا ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ویڈیو میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور اپنے ساتھیوں سمیت کہتے نظر آرہے ہیں کہ اگر ہمیں امن نہ ملا تو پولیو مہم سمیت کوئی بھی حکومتی قدم قبول نہیں کرینگے انہوں نے یاد دلایا ہے کہ سول نافرمانی مہم کی شروعات ہم نے نہیں عمران خان نے کی تھی،جے یو آئی (ف) ایسے احتجاجی اقدامات کے حق میں نہیں ہے، لیکن لوگوں کو ایسی صورتحال کی طرف جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

بیرون ملک مقیم سماجی کارکن گل بخاری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’جے یو آئی (ف) کے موجودہ وفاقی وزیر مفتی شکور نے پولیو ویکسینیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے‘‘ اور حیرت کا اظہار کیا کہ کیا ایسے لوگ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں رہ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ  اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین  اس پر تنقید کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کا کیس،شہباز گل کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر

مزیدخبریں