صدر مملکت کا یوم آزادی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

Aug 13, 2022 | 14:52:PM

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی کےموقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی  کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ، اعلان  آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کیا  گیا ہے۔  65 سال یا زائد عمر کے مرد قیدی جو 15سال یا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ان کی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔60 سال یا زائد عمر کی خواتین جو 10سال یا زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کی بقیہ سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے اور 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان بھی کیا  گیا ہے ۔ صدر کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی کے مجرموں سمیت ریاست مخالف سرگرمیوں اور اغوا میں ملوث مجرموں کی سزاؤں پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عطااللہ تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپہ

مزیدخبریں