شوگر ملز،آشیانہ ریفرنس ، شہباز اورحمزہ کی حاضری معافی  کی درخواست منظور 

Aug 13, 2022 | 14:56:PM
شوگر ملز،آشیانہ ریفرنس ، شہباز,حمزہ , حاضری معافی, درخواست منظور , احتساب عدالت
کیپشن: حمزہ شہباز اور شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور  ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف و حمزہ شہباز  کیخلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز میں بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کیلئےجبکہ آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا ۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں ریفرنسز پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کا کیس،شہباز گل کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر