شوگر ملز،آشیانہ ریفرنس ، شہباز اورحمزہ کی حاضری معافی  کی درخواست منظور 

Aug 13, 2022 | 14:56:PM

(24نیوز)رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور  ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف و حمزہ شہباز  کیخلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز میں بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کیلئےجبکہ آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا ۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں ریفرنسز پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کا کیس،شہباز گل کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر

مزیدخبریں