گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مختلف کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مہنگائی کے طوفان نے پاکستان میں قائم مختلف کار کمپنوں کو بھی شدید متاثر کیا، دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت بھی ماند پڑ چکی ہے، ٹویوٹا انڈس کی کم فروخت ہونے کے بعد پاک سوزوکی کی سیلز میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق ملکی صورتحال سیاسی حالات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سنگین ہورہی ہے کیونکہ کاروباری طبقہ معاشی لحاظ سے درآمدات اور برآمدات سے پوری طرح مستفید نہیں ہورہا، اس بحران نے ملک کی مقامی آٹو انڈسٹری کو بھی متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔ پاک سوزوکی کار ساز کمپنی نقصان میں جارہی ہے رواں سال جولائی میں کمپنی نے 6800 یونٹس بیچے جبکہ مئی کے اسے دورانیے سے 60 فیصد فروخت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
سوزوکی آلٹو کمپنی کی سب سے زیادہ بکںے والی کار ہے جس نے ان مشکلات حالات میں کمپنی کی سیلز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، کمپنی نے سوزوکی آلٹو کے 4600 یونٹس بیچے ہیں جبکہ کمپنی دوسری کاروں کے کل ملا کر 500 یونٹ بھی نہیں فروخت کرسکی۔
علاوہ ازیں کمپنی کی سوزوکی سوئفٹ کی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے،بیس ویرینٹ جی ایل مینوئل کی قیمت میں 575000 روپے اضافہ ہونے سے قیمت 2774000 روپے ہو چکی ہے، مِڈ ویرینٹ جی ایل CVT کی قیمت میں 601000 روپے اضافہ ہوا نئی قیمت 3599000 روپے ہو چکی ہے،آف دی لائن ویرینٹ سوئفٹ GLX CVTکی قیمت میں 661000 روپےکا اضافہ ہونے کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 3959000 روپے ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کا کیس،شہباز گل کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر
خیال رہے کہ چند دن قبل پروٹون پاکستان کی گاڑی ساگا 1300 سی سی اے سی ای اے ٹی 3 لاکھ اضافے سے 31 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی۔ جبکہ ساگا 1300 سی سی ایل اے ٹی 2 لاکھ 70 ہزار بڑھ کر 29 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی۔
اسی طرح ساگا 1300 سی سی ایل ایم ٹی 2 لاکھ 45 ہزار بڑھ کر 28 لاکھ 24 ہزار کی ہوگئی جبکہ ایکس 70 ایگزیکٹو اے ڈبلیو ڈی 8 لاکھ بڑھ کر 68 لاکھ 50 ہزار روپے کی ملے گی۔ ایکس 70 پریمئیم ایف ڈبلیو ڈی 9 لاکھ اضافے سے 73 لاکھ روپے کی ملے گی۔