رسول اللہ ﷺ کے خلاف بولنے والی زبان گنگ،آنکھ دیکھنے سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شعائر اسلام ،رسول اللہ ﷺ کے خلاف بولنے والی زبان گنگ،آنکھ دیکھنے سے محروم ،کانوں نے سننا چھوڑ دیا ۔
ملعون سلمان رشدی کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ،قوت گویائی متاثر ہوگئی جب کہ ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔سلمان رشدی پر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملعون سلمان رشدی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں:امریکا میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ
برطانوی میڈیا کے مطابق سلمان رشدی بول نہیں پا رہا اور اس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کے بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے اور جگر میں چھرا گھونپنے سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ ممکنہ طور پر ایک آنکھ سے محروم ہو جائے گا۔