پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  پھراضافے کا امکان،اوگرانے  نئی سمری وزیراعظم  کو ارسال  کردی

Aug 13, 2022 | 16:47:PM
پیٹرولیم مصنوعات, قیمتوں ,  اضافے , امکان،اوگرا,سمری, وزیراعظم,  آئل مارکیٹنگ,عالمی مارکیٹ
کیپشن: پٹرول پمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری وزیراعظم  شہباز شریف کو ارسال کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیجی گئیں جس کے بعد اوگرا کی جانب سے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ، نئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 48 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا بھی امکان ہے،نئی سمری میں مٹی کا تیل 1 روپیہ 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

خیال  رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے15 اگست کو  کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی قیمت 2.6 فیصد تک گرگئی، خبر رساں ایجنسی  کے مطابق جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی  اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کا کیس،شہباز گل کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر