عطااللہ تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)25مئی کو تحریک انصاف کے کارکنو ں پر تشدد کے خلاف پنجاب حکومت ایکشن میں آگئی ۔ پولیس نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم عطااللہ تارڑ وہاں پر موجود نہیں تھے ۔اس حوالے سے پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عطا اللہ تارڑ کوپہلے پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا تھا ۔چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کے پ±رتشدد واقعات میں ملوث افراد سے متعلق کارروائی کیلئے کہا گیا تھا ۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کا کہناتھا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔ جس گھر میںمیں 15 سال پہلے رہتاتھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیرکو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟انھوں نے لکھا کہ یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے،ملک دشمن بیانئے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما کی ن لیگی قیادت کو دھمکی