شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اداروں کیخلاف بیانات کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست رجسٹرار نے 15 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے ۔درخواست میں شہباز گل و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں جوڈیشل مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دے کر شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافے کا امکان،اوگرانے نئی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی