شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی نعمان کو رہا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی نعمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے ملزم نعمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا،عدالت کی جانب سے دو صفحات کر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ،پولیس نے ملزم سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل کرنے کی استدعا کی ۔پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر مستقبل میں شواہد مل جائیں تو عدالت کی اجازت سے ملزم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :صدر مملکت کا یوم آزادی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان