حکومت کا گیپگو ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے گیپگو ملازمین کے مطالبے پر ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں ملازمین سے خطاب کیا جس میں وفاقی وزیر نے گیپکو ملازمین کے مطالبہ پر ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا۔حکومتی اعلان کے مطابق گیپکو ملازمین کی تنخوا ہوں اور پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی وزیرخرم دستگیر نے کہاکہ گیپکو میں لم سم پیکج والے ملازمین کی تنخواو¿ں میں بھی 15فیصد اضافہ کیا جائے گا،ملازمین کو جو ریلیف انتظامی معاملات میں درکار ہو گا فوراً مہیا کیا جائے گا،وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں ٹیکنالوجی کو آگے لے کر آنا ہے یہ 1960 کا واپڈا نہیں بلکہ 2022 کا گیپکو ہے،ملازمین اب پرانی دلدل میں نہیں پھنسیں بلکہ تیز کام کریں گے،ان کا کہناتھا کہ فاتر میں ملازمین کی کمی کو دور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر