(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں ۔
شاہ سلمان بن عبدلعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔شاہ سلمان بن عبدلعزیز نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن پر بہت مبارک ہو ، ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے لئے ہیں ۔سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:’’بیرونی سازش کا بیانیہ دفن کردیا گیا‘‘