(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 11خفیہ دستاویزات قبضے میں لی ہیں بعض اسی دستاویزات بھی ملی ہیں جنہیں صرف خصوصی سرکاری دفاتر میں ہونا چاہیے تھا۔
ایف بی آئی کے مطابق چھاپہ حساس دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے سے متعلق امریکی جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبہ میں مارا گیا ۔ٹرمپ کا کہناتھاکہ بائیں بازو کے بعض ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے نام پیغام
سابق امریکی صدر کے گھر چھاپہ ، اہم دستاویزات برآمد
Aug 13, 2022 | 22:03:PM