وزیراعظم نے ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کردی 

Aug 13, 2022 | 22:58:PM

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی قوم کو وہ نہیں دے سکے جس کی وہ حقدار تھی ۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ ہم نے غیرضروری امپورٹ کو روکا،قرض کے سود کی ادائیگی بھی محال ہوچکی ہے،گزشتہ حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ چھوڑا،پچھلی حکومت کے پیدا کردہ معاشی بحران نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا،انتشار اور نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ قائداعظم کا عمل اور اقبال کی فکر ہمارے لئے مشعل راہ ہے،بحرانوں میں سب سے بڑا بحران معاشی ہے،ہمیں اعتراف کرنا ہوگا ہم اپنی قوم کو وہ نہیں دے سکے جس کے وہ حقدار ہیں،ہم اس دن کے مقصد کواپنا نہیں سکے،لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مہنگی بجلی کے بجائے سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر میثاق معیشت کی پیشکش کرتے کہا ہے کہ آج محض ایک مبارکباد کافی نہیں ہوگی ہم ہر سال دھوم دھام سے یوم آزادی مناتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ہم 75 برس میں اصل مقصد کو اپنانے میں ناکام رہے ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات؛ عمران خان کے تمام 9 حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع

مزیدخبریں