رانا ثنا اللہ !تم جیل کے پیچھے جانے والے ہو،وزیراعلیٰ پنجاب

Aug 13, 2022 | 23:08:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ رانا ثنا اللہ !تم جیل کے پیچھے جانے والے ہو،مجھے اللہ پر یقین ہے تمہیں سزا ہوگی ۔
لاہور کے ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ 2004 میں بطور وزیراعلیٰ تعلیم عام کرنے کیلئے مفت کتابیں دیں،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کا قیام نظریہ اسلام کی بنیاد پر عمل میں آیا تھا، عمران خان قائداعظم کے وژن کو آگے لے کر چلے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عمران خان کے ویژن ہیلتھ کارڈکو شہباز شریف نے بند کردیا تھا، ہم ہیلتھ کارڈ کو دوبارہ شروع کریں گے،انہوں نے تاجروں کے کاروبار بند کئے، ہم نے بازار کھول دیئے۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے 25 مئی کو بدترین شیلنگ برداشت کی،جس لیڈر کے پاس ایسا اثاثہ ہو وہ کبھی نہیں ہار سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ رانا ثنا اللہ !تم جیل کے پیچھے جانے والے ہو،مجھے اللہ پر یقین ہے تمہیں سزا ہوگی ۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے قوم کو سراٹھا کر جینا سکھایا، اسے جھکنے نہیں دے گا،ان کا مزید کہناتھا کہ ہمارے پاس نیت ہے ہم سب ملکوں سے آگے نکل جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت دوائیں دیں گے، ریسکیو 1122 کی موٹر سائیکل سروس شروع کر رہے ہیں،ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کو لیگی رہنماﺅں کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا

مزیدخبریں