لاہور ہائیکورٹ نے خاتون محتسب نبیلہ حاکم کوہٹانےکانوٹیفکیشن معطل کر دیا

Aug 13, 2023 | 10:15:AM

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کاخاتون محتسب نبیلہ حاکم کوہٹانےکانوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس راحیل کامران نےنبیلہ حاکم علی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے ، جس میں پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کو 16 اگست کیلئےنوٹس جاری کرتے ہوئے  جواب طلب کیا گیا،نبیلہ حاکم کی جانب سے دائر درخواست  پر سماعت  کے دوران  وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون محتسب نبیلہ حاکم کو ہٹانے کیلئے4 اگست کونوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نگران حکومت کاڈی نوٹیفائی کرناالیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، قانون کے تحت پوسٹنگ 4 سال کیلئے ہے ،اسلئےہٹایا نہیں جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا
پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں ہے ، پنجاب حکومت نے جاتے ہوئے اسمبلی کے ذریعے مدت بڑھائی تھی ،پنجاب حکومت کے وکیل کی جانب سے عدالت کومطمئن نہ کیا جاسکا  جس پر عدالت نے  پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن سے 16 اگست کو جواب طلب کر لیا ۔

مزیدخبریں