سیاستدانوں، صحافیوں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیمرانے نیوز چینلز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’مفرور یا اشتہاری مجرموں کو کوریج دینا بند کر دیں۔
انگریزی اخبار’ڈان ‘ کی رپورٹ کے مطابق پیمرا نےگزشتہ روز ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا کو سیاسی و سابق عسکری شخصیات اور صحافیوں سمیت 11 افراد کے نام دیے۔
پیمرا نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے کا حق حاصل نہیں ہو سکتا۔پیمرا کی جانب سے فراہم کردہ ناموں میں سید اکبر حسین شاہ، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید خان، عادل فاروق راجا، حیدر رضا مہدی، شاہین صہبائی، علی نواز اعوان، فرخ حبیب، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔
ضرور پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے خاتون محتسب نبیلہ حاکم کوہٹانےکانوٹیفکیشن معطل کر دیا
پیمرا کی ہدایت میں مزید کہا گیا کہ پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت مذکورہ بالا افراد کی الیکٹرانک میڈیا پر کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان افراد کی کسی بھی خبر، رپورٹس، بیانات یا ٹکرز کو نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔
ہدایت کی خلاف ورزی کی صورت میں نیوز چینلز کو سنگین جرمانے کی تنبیہ کرتے ہوئے پیمرا نے معاملہ شکایات کونسل کو بھجوا دیا ہے۔