(24نیوز) پل پل بدلتا موسم، اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے،صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ 16 اگست تک جاری رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں آج سے مون سون کےشہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں بہتری محسوس کی گئی ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 92 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی بھر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع مکمل ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے خاتون محتسب نبیلہ حاکم کوہٹانےکانوٹیفکیشن معطل کر دیا
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 15 سے25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلتی رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور ، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ساحلی علاقوں میں بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔