کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں:نگران وزیراعظم

Aug 13, 2023 | 11:12:AM
کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں:نگران وزیراعظم
کیپشن: نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کی صورتِ حال کا گہرا ادراک رکھتے ہیں اور ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی کی دلیلیں حقائق پر مبنی ہیں۔

 انٹرنیشنل ٹی وی چینل  پر ایک گفتگو میں انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر صرف خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ 8 ملین افراد کا سوال ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں۔

 بلوچستان کی صورتِ حال پر انوار الحق کاکڑ کی دلیل رہی ہے کہ بلوچوں کے پاس تاریخی طور پر بھی پاکستان سے جڑنا ہی بہترین چوائس رہی  جہاں ان کی سیاسی نمائندگی ہے اور معیشت محفوظ ہے۔

ضرورپڑھیں:’ انوار الحق کاکڑ نہ ن لیگ کی چوائس ہیں نہ ہی پیپلز  پارٹی کی‘

انوار الحق کاکڑ دہشتگردی کے خلاف بھرپور مؤقف رکھتے ہیں اور اندرونی دہشتگردی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔
 نو مئی کے واقعات پر بھی انوار الحق کا مؤقف تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار کم کرنے کے لیے کسی کو سلطان راہی بننے کی ضرورت نہیں۔


واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔