ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر خانزادہ ) نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد میں نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، ورثاکا احتجاج پولیس نےمقدمہ درج کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں قاضی احمد کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے حاملہ خاتون کو غلط انجیکشن لگانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جان کی بازی ہار گئی ، ورثا کی جانب سے ڈاکٹرز کی غفلت کے خلاف احتجاج کیا گیا ، قاضی احمد پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی
پولیس رپورٹ کے مطابق ورثا کا کہنا ہے کہ 27 سالہ حاملہ خاتون ’’عظیما ‘‘کو زچگی کے لئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، ڈاکٹرز نے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کئے بغیر غلط انجیکشن لگانے سے حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑ گئی، فوری طور پر نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا لیکن خاتون دم توڑ گئی۔