تحریک انصاف کی ایک اور سابق ایم این اے کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان 

Aug 13, 2023 | 12:24:PM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی بانی رہنما سابق ایم این اے منزہ حسن نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بیرون ملک سے واپسی پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کی بانی رہنما منزہ حسن کا کہنا ہے کہ خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں،9مئی کے واقعات کی بھرپورمذمت کرتی ہوں،ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سےاپنی فوج پر فخرہے۔

مزید پڑھیں:  ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق

منزہ حسن کا بیرون ملک سے واپسی پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد اراکین نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں ہیں۔

مزیدخبریں