’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔ عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کی فلم ریلیز کے تقریباً ایک سال بعد بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔
پاکستان میں بننے والی سب سے کامیاب ترین فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ گزشتہ سال 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کے پروڈیوسر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ دنیا بھر میں باکس آفس پر ہٹ فلم کا بزنس 400 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان سے باہر اس فلم کو 25 ممالک میں 500 سے زائد مقامات پر ریلیز کیا گیا، تاہم یہ پاکستان سے باہر سب سے زیادہ اسکرین حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔
فواد خان نے فلم کی ریلیز کے چوتھے ہفتے میں پنجابی زبان کی دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
مزید پڑھیں: جشن آزادی : مختلف مقامات پر شاندار آتشبازی کی تیاریاں
اس فلم میں فواد خان کے ساتھ حمزہ علی عباسی، حمیمہ ملک اور مرزا گوہر 1979 کی کلاسک فلم کے ریمیک کرتے نظر آئے ہیں۔