سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا سینکڑوں روپے سستا ہوگیا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر کو سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.64 ریال، 22 قیراط ایک گرام 211.42 اور18 قیراط 172.98 ریال رہی۔
رپورٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 201.81 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,937.39 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,029.65 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,214.16 ریال اور ایک کلوگرام سونا 232,256.48 ریال میں دستیاب رہا۔
مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم کی تقرری پر تنازعہ،اہم شخصیت نے نواز شریف کو خط لکھ دیا
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا سینکڑوں روپے سستا ہوگیا، کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروںمیں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے روپے کی سطح پر آگئی۔