نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تقرری کا معاملہ؛ اپوزیشن لیڈر اور مراد علی شاہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Aug 13, 2023 | 17:51:PM

(24 نیوز)نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے تقرر کیلئے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے نام ایک دوسرے کو پیش نہ کئے جا سکے،وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے نام پیش نہ کئے جانے پر اپوزیشن لیڈر نے بھی کوئی نام تجویز نہ کیا ،مراد علی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ کا نام دینے سے متعلق پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑیوں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے بھی جی ڈی اے اور جے یو آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کی کل ایک اور ملاقات ہوگی ،ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا نام فائنل کیا جائے گا ۔
آئین کے مطابق کل ہونے والی ملاقات میں معاملات طے نہ ہونے پر نگران وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب پارلیمنٹری کمیٹی کرے گی ،پارلیمنٹری کمیٹی دو روز میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا نام فائنل کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: انوا رالحق کاکڑ کا نام کہاں سے آیا؟ خورشیدشاہ نے بڑا انکشاف کردیا

مزیدخبریں