(24 نیوز) گوادر میں دہشت گردوں نے فوجی قافلےپر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو ئے اور پاک فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گوادر میں دہشت گردوں نےصبح 10 بجےفوجی قافلےکونشانہ بنایا، دہشت گردوں نےچھوٹےہتھیاروں اورہینڈگرنیٹ سےحملہ کیا، اقدامات اوربروقت کارروائی کےنتیجےمیں 2 دہشت گردہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کےحملےمیں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی فورسز امن واستحکام خراب کرنےکی ہرسازش ناکام بنادیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے دو امیروںمیں’عالمی جنگ‘چھڑنے کو تیار،کون کون متاثر ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
دوسری جانب سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آصف علی زرداری نے گوادر میں فوجی کافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو وطن دشمن سمجھ
کر ان کا وجود مٹایا جائے اور فوجی کافلے پر حملہ کرنے کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جوابی کارروائی کرنے والے جوانوں کو شاباش بھی دی۔
سابق وزیر داخلہ اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی گوادر میں فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کرکے ان کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، دہشتگرد ناقابل معافی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی فوجی جوانوں کی طرف سے جوابی کارروائی کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔