بھارت،جعلی خبریں پھیلانے پر 3 سال جیل کی سزا کا بل اسمبلی میں پیش

Aug 13, 2023 | 18:32:PM
بھارت،جعلی خبریں پھیلانے پر 3 سال جیل کی سزا کا بل اسمبلی میں پیش
کیپشن: بھارتی لوک سبھا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی لوک سبھا میں جعلی خبروں کی روک تھام اور اس پر سزا سے متعلق بل پیش کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے بِل لوک سبھا میں پیش کیا گیا، اس مجوزہ بِل کو نظرثانی کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے جو کہ بھارت کی خود مختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی جعلی خبریں یا گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں سے متعلق ہے اور اس کے مطابق ایسا کرنے والوں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔
 اس بل میں جرمانہ اور قید دونوں سزاﺅں کا ذکر کیا گیا ہے، امیت شاہ نے لوک سبھا میں مزید 2 بل بھی پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑیوں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں