بھارت، بھائی کا نشہ چھڑوانے کیلئے بہن نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی نو عمر لڑکی نے اپنے بھائی کی منشیات کی لت چھڑوانے کیلئے خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے غازی آباد میں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کر لی تا کہ اس کا بھائی منشیات چھوڑ دے، غازی آباد کی پولیس نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ ایک 16 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا پرچم فروخت کرتے صحافی گرفتار
پولیس کے مطابق بہن نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں لکھا ہے کہ میں خودکشی کر رہی ہوں تا کہ میرا بھائی نشہ چھوڑ دے ،اس معاملے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی)اندرا پورم کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ خودکشی نوٹ دیوار پر چسپاں کیا گیا تھا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے خودکشی نوٹ میں کسی کو بھی اپنی خودکشی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع، یومِ آزادی سے قبل پریشان کن خبر آ گئی