(24 نیوز) نگران وزیراعظم نے حلف برداری سے قبل ہی اپنی پارتی رکنیت اور سینیٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور جلد ہی استعفیٰ بھی دے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے پرچم فروخت کرتے صحافی گرفتار
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ان پر ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داری اس لئے سینیٹ اور پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اب مجھ پر الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی ذمہ داری ہے اس لئے منصفانہ، آزادنہ اور شفاف الیکشن کے اتعقاد کے لئے یہ فیصلہ ضروری تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے 8 ویں نگران وزیراعظم کے طور پر انوارالحق کاکڑ یومِ آزادی کے موقع پر اپنے نگران وزیراعظم کے عہدے کیلئے حلف اٹھائیں گے۔