وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ، ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے جنرل ہسپتال کے دورہ پر مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہم ہو گئے،صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت ، پرنسپل اور ایم ایس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا،جہاںہسپتال کے اکثر وارڈز کے اے سی پھر بندملے،تیماردار اپنے مریضوں کو ہاتھ والے پنکھے سے ہوا دینے پر مجبور تھے، واش رومز کی ابتر صورتحال اورناقص صفائی پر مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہم ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت ، پرنسپل اور ایم ایس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کیلئے اچھی خبر؛ جشن آزادی پر 5 لٹر مفت پیٹرول کا اعلان
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود اے سی ٹھیک نہیں کئے گئے،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی،علاج معالجے کی سہولتوں اور اے سی چلنے کے بارے دریافت کیا ، مریضوں اور تیمارداروں نے اے سی بند کی شکایات کیں ۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے موقع پر ہی فون کرکے صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت اور پرنسپل کو ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی ، وزیراعلیٰ نے کہاکہ مریضوں کی شکایات کو فی الفور ازالہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑیوں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں