اپنے شوہر کیساتھ بھارت ضرور جاؤنگی، انجو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالا کے نوجوان کی محبت میں مبتلا بھارت سے آنے والی لڑکی انجو کا ایک اور بیان سامنے آگیا ہے۔
ایک بیان میں انجو نے کہا کہ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں پاکستان آکر یہاں کی تعریف کر رہی ہوں، جو ہے وہ بتارہی ہوں، بھارت بھی خوبصورت ہے یہ سب ایک ہی زمین ہے، مجھے بھارت سے بہت پیار ہے۔
انجو نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی، میڈیا نے افواہیں پھیلائیں ہیں کہ اس کو تو اپنی فیملی کی کوئی پراہ نہیں ہے، اس نے اپنے ملک سے غداری کی ہے، اپنے بچوں کے ساتھ غلط کیا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔
انجو کا کہنا ہے کہ میں بھی انسان ہوں اور ایسی کوئی بات نہیں ہے پاکستان میں لوگ بھی کافی اچھے ہیں، میرا پیغام ہے سب کیلئے کہ میرے لئے مثبت سوچیں میں دشمن نہیں ہوں کسی کی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کیلئے اچھی خبر؛ جشن آزادی پر 5 لٹر مفت پیٹرول کا اعلان