معروف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی انتقال کرگئے

Aug 13, 2023 | 22:14:PM

(ویب ڈیسک)معروف محقق و مصنف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی کراچی میں مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈی نیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق مولانا خالد خلیل نعمانی دس روز علیل رہے،دوران علاج نجی ہسپتال میں تقریباً 83برس کی عمر میںکر گئے تھے۔ان کی نماز جنازہ جامعہ بنوری ٹاﺅن میں استاد الحدیث مولانا امداداللہ یوسف زئی(ناظم وفاق المدارس سندھ)نے پڑھائی،جس میں ہزاروں علما وطلبا شریک ہوئے،بعد ازاں ان کے آبا و¿ اجداد کا قائم کردہ کلیانہ قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے قبل ہی مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا
مولانا خالد خلیل نعمانی مرحوم کی رحلت پر قائدین وفاق المدارس مولانا مفتی تقی عثمانی، مولانا انوار الحق حقانی، مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا سید سلیمان بنوری،مولانا عبیداللہ خالد،مولانا سعید یوسف، مولانا امداد اللہ یوسف زئی سمیت دیگر منتظمین و مسلین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کیلئے اچھی خبر؛ جشن آزادی پر 5 لٹر مفت پیٹرول کا اعلان

مزیدخبریں