(روزینہ علی) کے ٹو بیس کیمپ پر دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔
14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان آرمی کی طرف سے 250 فٹ لمبا قومی پرچم لہرا گیا، یہ ریکارڈ پاک فوج کے شہیدوں غازیوں اور سیاچن کے محاذ پر وطن کی حفاظت کرنے والوں کے نام کیا گیا ہے، اس قومی ریکارڈ بنانے میں سندھ،پنجاب،بلوچستان گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑی شامل تھے، 9 رکنی ٹیم میں سپین سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون مارتھا نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے قبل ہی مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا
ہسپانوی خاتون مارتھا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اظہار محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے اس ریکارڈ میں شامل ہوئی، پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔