(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 20 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔
سعودی عرب میں جاری موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کو ہیں جس سے 28 ہزار سکولوں کے 5 لاکھ اساتذہ 51 دنوں کی چھٹیاں گزار کر 20 اگست کو واپس تعلیمی اداروں میں آئیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تقریباَََ 28 ہزار سکول موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث بند ہیں اور 51 روز کے چھٹیاں 19 اگست کو ختم ہو رہی ہیں، 4 صفر 1445 ہجری اور 20 اگست بروز اتوار کو طلبا و اساتذہ موسم گرما کی چھٹیاں گزار کر واپس سکولوں کی طرف لوٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے قبل ہی مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام سرکاری، نجی اور غیر ملکی تعلیمی سکولوں میں تیاریوں کو بڑھا دیا اور عندیہ دیا کہ نئے تعلیمی کیلنڈر کو اپنانے کے بعد نیا تعلیمی سمسٹر شروع ہو گا۔
4 صفر 1445 اور 20 اگست 2023 بروز اتوار کو شروع ہونے والا تعلیمی سمسٹر 16 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا سمسٹر 26 نومبر سے شروع ہو گا اور 22 فروری 2024 کو ختم ہوگا۔ تیسرا سمیٹر 3 مارچ کو شروع ہوگا اور 10 جون 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔