بھارت: بی جے پی خاتون رہنما شوہر کے ہاتھوں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں بی جے پی رہنما ثناخان اپنے شوہر امیت کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہو گئیں۔
بھارتی حکمراں پارٹی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما ثنا خان کے شہور امیت عرف پپو نے ان کا بے دردی سے قتل کر دیا، امیت عرف پپو نے اپنی اہلیہ ثنا خان کو قتل کر کے لاش دریا میں پھینک دی۔ بی جے پی رہنما کے شوہر کو قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے قبل ہی مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ثنا خان ریاست مہاراشڑا میں بی جے پی اقلیتی ونگ کے سربراہ تھیں، جن کے پچھلے ہفتے لاپتا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ جبل پور پولیس کے مطابق ثنا خان کو ان کے شوہر امیت عرف پپو ساہو نے قتل کیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقتولہ پچھلے ہفتے شوہر سے ملاقات کیلیے ریاست مدھیہ پریش روانہ ہوئی تھیں۔ انہیں 2 دن کے اندر گھر لوٹنا تھا لیکن وہ لاپتا ہو گئیں۔
ملزم امیت عرف پپو ساہو شراب کے کاروبار میں ملوث ہے اور کھانے کا ٹھیلہ بھی لگاتا ہے۔ ملزم اور مقتولہ کے درمیان کئی سالوں سے مالی مسائل کے باعث تعلقات خراب رہے۔ امیت نے تفتیش کے دوران اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے بتایا کہ میں نے ثنا پر تشدد کیا لیکن اس کی موت واقع ہوگئی، میں نے ڈر کے مارے لاش کو گھر سے 45 کلو میٹر دور دریا میں پھینک دیا۔
ملزم کے اعتراف جرم کے بعد پولیس نے معاملے کی مزید چھان بین شروع کر دی کیونکہ پولیس کو شبہ ہے کہ بی جے پی رہنما کے قتل میں امیت کے ساتھ ایک اور ملزم بھی ملوث ہے۔