شہباز شریف کی ڈپٹی کمشنر مستونگ کی شہادت پر  اظہار افسوس

Aug 13, 2024 | 00:38:AM

(اویس کیانی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈپٹی کمشنر مستونگ کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت ۔ 

وزیرِ اعظم نے حملے میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ،شہید کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ،وزیرِ اعظم کی واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا اور متعلقہ حکام کو انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،شہباز شریف نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے،ضلعی انتظامیہ کے افسران خطرے کے باوجود اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں