یوم آزادی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہو گئی، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزدی گئی ہے۔ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ،عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہو گئی، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق ایک لیٹر پیٹرول 8 روپے 16 پیسے سستا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے اس کے علاوہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی۔
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 269.43 روپے سے کم ہوکر 261.07 روپے کا ہو جائے گا،منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 272.77 روپے سے کم ہوکر 265.07 روپے کا ہو جائے گا۔
ایک لیٹر مٹی کا تیل 7 روپے 16 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 4 روپے 49 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے۔
علاوہ ازیں باخبر ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 اگست سے اگلے 15 روز کیلئے 9 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخوں میں تنزلی ہے۔
عالمی منڈی میں ان اہم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہےتاہم اس کا انحصار حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے سے 9 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9 روپے فی لیٹر تنزلی کا امکان ہے۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت گر کر 84 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کے نرخ تنزلی کے بعد 91 ڈالر پر آگئے ہیں، موجودہ 15 دن کے دوران دونوں مصنوعات پر درآمدی پریمیم پیٹرول پر 9 ڈالر اور ڈیزل پر 5 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے، دوسری طرف ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔
31 جولائی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کردی تھی، جس کے بعد پیٹرول 269 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 272 روپے 77 پیسے میں دستیاب ہے۔