ڈرامہ سیریل ”دلِ نادان“آج آن ایئرہوگی

ڈرامے کی کہانی سعدیہ اختر نے لکھی ہے جبکہ صائمہ وسیم نے اسے ہدایات سے نوازاہے

Aug 13, 2024 | 09:45:AM
 ڈرامہ سیریل ”دلِ نادان“آج آن ایئرہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئی ڈرامہ سیریل ”دلِ نادان“آج نجی ٹی وی سے آن ایئرہوگی۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس ڈرامہ سیریل کی  کہانی ایک ایسی سادہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے قسمت محبت کا مان دینے والی ہے مگر سادگی میں کئی نادانیوں کے انبار اس کا رشتوں سے اعتبارمشکل میں ڈال دیں گے،ڈرامے کی کہانی سعدیہ اختر نے لکھی ہے جبکہ صائمہ وسیم نے اسے ہدایات سے نوازاہے ۔

"دل نادان"کے نمایاں فن کاروں میں میکال ذوالفقار،اَمرخان، کاشف محمود، علی عباس،عظمیٰ حسن، فجر خان،سیمی راحیل اوردیگر شامل ہیں،اس ڈرامے کااوایس ٹی صابرظفرنے لکھاہے جبکہ شانی ارشد نےاس کوآوازدی ہے ،عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اس کے پروڈیوسرز ہیں۔