ودھائیاں، مبارکاں، آپ اس کے مستحق تھے،سونم باجوہ کی ارشدندیم کومبارک باد

Aug 13, 2024 | 10:01:AM
ودھائیاں، مبارکاں، آپ اس کے مستحق تھے،سونم باجوہ کی ارشدندیم کومبارک باد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو جیولین تھرور ارشد ندیم کے لیے ہرطرف سے تہنیتی پیغامات آرہے ہیں،مبارک باد دینے والوں میں معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی شامل ہیں ۔

 بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اللہ کا شکریہ ادا کرنے کے بعد قوم اور والدین کی دعاؤں پر بھی شکریہ اداکیاتھا،ارشد ندیم کی اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی ایتھلیٹ کو پنجابی میں مبارک باد دیتے ہوئے

 پنجابی میں کہا کہ"ودھائیاں، مبارکاں" اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ اس کے مستحق تھے۔

واضح رہے کہ ارشدندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایاہے ،انہوں نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا،اس کے علاوہ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔