اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

معروف اداکارہ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے روپڑیں

Aug 13, 2024 | 10:19:AM
اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی،واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اداکارہ روپڑیں۔

نمرہ خان کاشمارپاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارائوں میں ہوتاہے جنہوں نے متعدد ڈراموں میں مرکزی کرداراداکئے ہیں،سلورسکرین پر بھی جلوے بکھیرے ہیں،حال ہی میں نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں انکشاف کیاہے  کہ ایک روز قبل انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی گئی  جسےانہوں نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا۔

نمرہ خان کے مطابق وہ ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کررہی تھیں کہ 3 مسلح افراد نے ان کے قریب آکرگاڑی روکی اور اسلحہ  کے زور پر انہیں زبردستی کھینچ کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر انہوں نے  مزاحمت کی اور فٹ پاتھ پر بھاگنا شروع کردیا ،اس موقع پرقریب موجود افراد میں سے کسی نے بھی مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

معروف  اداکارہ کا ویڈیومیں مزید کہنا تھا کہ مسلح افراد نے میراتعاقب کیا اور وہ مجھے گولی بھی مار سکتے تھے ،میں نے سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روکا اوراس میں موجود فیملی اور ہوٹل کے اسٹاف نے میری مدد کی۔

نمرہ خان نے کہا کہ میرا تمام پاکستانیوں سے سوال ہے کہ  جب پاکستان میں خواتین محفوظ نہیں تو کیاہمیں یوم پاکستان اس طرح سے منانا چاہیے، میرا سب سے سوال ہے کہ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی بہن، بیوی، بیٹی اور والدہ محفوظ ہیں، اس کا جواب نہیں میں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نمرہ خان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےاغواء کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ  کیاہے۔
 
شیئر