(ویب ڈیسک)بالی وڈ اسٹار بوبی دیول اور ساؤتھ اسٹار سوریا کی ایکشن فلم "کنگووا" کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیاگیاجبکہ فلم 10 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
میگا ایکشن فلم"کنگووا"کو رواں برس کی سب سے مہنگی فلم قراردیاجارہاہے جس کے بجٹ کا تخمینہ 350 کروڑ لگایا گیا ہے جو "پشپا" کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے،ٹریلر"کنگووا" کے ڈائریکٹر شیوا کی سالگرہ کے موقع پر سامنے لایا گیا ہے،ٹریلرکودیکھ کراندازہ لگایاجاسکتاہے کہ "کالکی" اور "باہوبلی" کے بعد ایک اور ساؤتھ بلاک بسٹر فلم بالی وڈ میں دھماکہ خیز انٹری دینے کو تیار ہے،فلم کو سات مختلف ممالک اور بھارت کی مختلف ریاستوں میں فلم بند کیا گیا ہے تاکہ قدیم انسانی دور کو اصل صورت میں دکھایا جاسکے،فلم میں دھماکہ خیر ایکشن مناظر اور سینماٹوگرافی کیلئے ہالی وڈ کے ٹیکنیکل ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ٹریلر میں ان کی محنت نظر آتی ہے۔
فلم"کنگووا"میں جنگ کے مناظر کیلئے دس ہزار سے زیادہ افراد کے ساتھ شوٹنگ کی گئی، فلم 10 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
شیئر