مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کوکیاانعام دیا؟

معروف  مذہبی اسکالر نے جیولین کھلاڑی کے اعزاز میں عشائیے کابھی اہتمام کیا

Aug 13, 2024 | 11:02:AM
مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کوکیاانعام دیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف  مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین کھلاڑی ارشد ندیم سے ملاقات کی اوران کے اعزاز میں عشائیے کابھی اہتمام کیا۔

مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ارشد ندیم کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویرشیئر کی گئی ہیں جن میں دونوں معروف شخصیات کے چہروں پر خوشی اور خوشگوار مسکراہٹ کو دیکھا جا سکتا ہے،تصاویر میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے بھی موجود ہیں،اس موقع پردونوں شخصیات نے سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ارشد ندیم بھائی کو آج مولانا صاحب کے گھر پر عشائیے کی دعوت دی گئی،مولانا صاحب نے ارشد ندیم بھائی کو انعام سے بھی نوازاہے تاہم مولانا طارق جمیل نے قومی  ہیرو کو کتنی رقم سے نوازا ہے،اس سے متعلق معلومات شیئر نہیں کی گئیں

 مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سے قبل ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر تہنیتی پیغام بھی شیئر کیا گیا تھا۔